ایپل کے بانی سے ان کی بچی کی دیکھ بھال کیلئے ماں نے کتنی رقم مانگی تو سٹیو جابز نے کیا جوا ب دیا ؟ایسی حقیقت منظر عام پر جو کسی کو بھی پریشان کر دے

ایپل کے بانی سے ان کی بچی کی دیکھ بھال کیلئے ماں نے کتنی رقم مانگی تو سٹیو ...
ایپل کے بانی سے ان کی بچی کی دیکھ بھال کیلئے ماں نے کتنی رقم مانگی تو سٹیو جابز نے کیا جوا ب دیا ؟ایسی حقیقت منظر عام پر جو کسی کو بھی پریشان کر دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) قارون کی طرح دولت کے انبار جمع کرنے والے افراد کی دنیا میں کمی نہیں لیکن بل گیٹس کی طرح اپنی دولت کو خدمت خلق کے لیے وقف کردینے والے لوگ بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔ موجودہ دور کے امیر ترین افراد میں ایک نام سٹیو جابز کا بھی ہے جس نے ایپل کمپنی کی بنیاد رکھی جو موبائل فون سازی اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کر رہی ہے۔ دوسری طرف سٹیو جابز کے بارے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ انتہائی کنجوس بھی واقع ہوئے ہیں۔ یہ الزام اس کی پہلی گرل فرینڈ کرسین برینن نے اس پر عائد کیا ہے۔ کرسین سٹیوجابز کی ایک بیٹی لیزا کی ماں بھی ہے جسے اس نے اکیلے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں رہ کر پالا ہے۔ 

سٹیو جابز اور کرسین 1972ءمیں تقریباً 17سال کی عمر میں ایک دوسرے کے قریب آئے، دونوں امریکی ریاست کیلیفورنیاکے شہر کوپرٹینو کے ایک ہائی سکول میں پڑھتے تھے۔ دونوں کا تعلق 5سال تک برقرار رہا۔دونوں اس وقت علیحدہ ہو گئے جب کرسین حاملہ ہوئی اور اس نے سٹیو جابز کو اس بارے میں بتایا۔ سٹیوجابز نے بچے کا باپ ہونے سے انکار کرتے ہوئے کرسین سے علیحدگی اختیار کر لی۔
2013ءمیں کرسین نے ”Thi bite in the Apple“ کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں اس نے سٹیو جابز سے اپنے تعلق کے متعلق لکھا اور سٹیو سے مطالبہ کیا کہ وہ بیٹی کی اکیلے پرورش کرنے کے عوض اسے 3کروڑ ڈالر(تقریباً 3ارب روپے) ادا کرے لیکن سٹیوجابز نے کرسین کا مطالبہ یکسر رد کر دیا اور کہاہے کہ کرسین اسے بلیک میل کر رہی ہے، وہ لیزا کا باپ نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -