قصور کے280 بچوں کی بے حرمتی پر شدید صدمہ ہوا: عمران خان

قصور کے280 بچوں کی بے حرمتی پر شدید صدمہ ہوا: عمران خان
قصور کے280 بچوں کی بے حرمتی پر شدید صدمہ ہوا: عمران خان

  

وہاڑی(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور کے 280 بچوں کی بے حرمتی پر شدید صدمہ ہوا۔ اس شرمناک سکینڈل پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے قصور سکینڈل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصور میں 280 بچوں کی بے حرمتی کے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور اس واقعہ سے انہیں دلی صدمہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت کی بجائے مجرموں کو بچانے کی کوشش غیر انسانی رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے متاثرین کو خاموش کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید : وہاڑی /اہم خبریں