بھارت میں ریپ کا نشانہ بننے والی نوجوان لڑکی کو اپنی بیگناہی ثابت کرنے کیلئے خوفناک حکم دے دیا گیا

بھارت میں ریپ کا نشانہ بننے والی نوجوان لڑکی کو اپنی بیگناہی ثابت کرنے کیلئے ...
بھارت میں ریپ کا نشانہ بننے والی نوجوان لڑکی کو اپنی بیگناہی ثابت کرنے کیلئے خوفناک حکم دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکولرازم اور مساوی حقوق کے نام نہاد علمبردار بھارت میں آج بھی خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز برتے جانے کے بدترین واقعات سامنے آتی رہتی ہیں، ان میں سے اکثر تو ایسے ہیں جو باقاعدہ رسم کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

مثال کے طور پر بھارتی ریاست گجرات میں ایک رسم ہے کہ جس عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ ہو جائے بعدمیں اسے اپنی پاکیزگی ثابت کرنے ایک ٹیسٹ سے گزارا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں خاتون اپنے سر پر 40کلوگرام وزنی پتھر اٹھا کر ایک مخصوص فاصلہ طے کرتی ہے، اس دوران اسے ہاتھوں سے پتھر کو پکڑے بغیر اسے سر پر ٹکائے رکھنا ہوتا ہے۔

اگر وہ اسی حالت میں مقررہ فاصلہ طے کر لے تو یقین کر لیا جاتا ہے کہ وہ جنسی زیادتی کے بعد بھی پاک دامن ہے۔ بصورت دیگر اس کی پاکیزگی ختم ہو چکی ہوتی ہے۔اس مکروہ رسم کا نام ”اگنی پرکشا“ رکھا گیا ہے۔