قصور واقعہ بہت افسوسناک ہے ، ثبوت آ گئے،وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ

قصور واقعہ بہت افسوسناک ہے ، ثبوت آ گئے،وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ
قصور واقعہ بہت افسوسناک ہے ، ثبوت آ گئے،وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا کہ قصور واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ ویڈیو کے ثبوت مل چکے ہیں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہوم منسٹر پنجاب شجاع خانزادہ نے قصور کے شرمناک ویڈیو سکینڈل پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ قصور کا واقعہ بہت افسوسناک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ویڈیو ز کے ثبوت مل چکے ہیں ملو ث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کا چالان بہت جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا جبکہ باقی ملزمان کو بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعہ کو سیاسی رنگ بھی دیا جا رہاہے دراصل دو گروپ ملوث ہیں ، ایک گروپ اس واقعہ کو اچھال رہا ہے جبکہ دوسرا گروپ اس واقعہ کو دبانے کے درپے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کو سب کے سامنے لایا جائے گا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں