بھارتی ہیکرز پنجاب بار کونسل کی ویب سائٹ ہیک کرنے میں ناکام، ڈیٹا محفوظ ہے:آئی ٹی مینجر

بھارتی ہیکرز پنجاب بار کونسل کی ویب سائٹ ہیک کرنے میں ناکام، ڈیٹا محفوظ ...
بھارتی ہیکرز پنجاب بار کونسل کی ویب سائٹ ہیک کرنے میں ناکام، ڈیٹا محفوظ ہے:آئی ٹی مینجر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )بھارتی ہیکروں نے پنجاب بار کونسل کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی اور ویب سائٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بجائے صرف ایک پیغام چھوڑنے میں ہی کامیاب ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیکرز نے پنجاب بار کونسل کی ویب سائٹ پر بھارتی جھنڈا لگانے کے ساتھ ایک فقرہ بھی لکھا گیاہے "مسٹر انڈیا ،سیکشن آفیسر ایڈمن"۔

دوسری طرف پنجاب بار کونسل کے آئی ٹی مینجر ندیم طاہر نے واضح کیا کہ بھارتی ہیکروں کی جانب سے ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش ضرور کی گئی تاہم وہ مکمل کنٹرول اور ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے اور صرف ایک پیغام چھوڑنے میں ہی کامیاب ہو سکے اس لئے پنجاب بار کونسل کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بار کونسل کی ویب سائٹ پر خبروں کے لئے ایک اوپن ایریا مختص ہے اور ہیکروں نے اسی اوپن ایریا پر پیغام دیا ہے جس سے یہ تاثر لینا درست نہیں کہ بھارتی ہیکر ویب سائٹ ہیک کرنے میں کامیاب رہے ہیں.

مزید : لاہور