پاکستانی ہیکرز کے حملوں کا خوف، مودی سرکارنے 6وزارتوں کو انتباہ جاری کردیا

پاکستانی ہیکرز کے حملوں کا خوف، مودی سرکارنے 6وزارتوں کو انتباہ جاری کردیا
پاکستانی ہیکرز کے حملوں کا خوف، مودی سرکارنے 6وزارتوں کو انتباہ جاری کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (اے این این)بھارت پاکستان فوبیا کا شکار ،پاکستانی ہیکرز کے حملوں سے خوفزدہ بھارتی حکومت نے 6وزارتوں کو انتباہ جاری کردیا۔یہ سکیورٹی ایڈوائزری بھارتی وزارت دفاع، وزارت خارجہ، سول ایوی ایشن ،خزانہ ،تونائی و مواصلات کو بھیجی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خفیہ معلومات سے متعلق تمام کمپیوٹرز کو انٹرانیٹ (اندرونی مواصلاتی سوفٹ ویئر )پرمنتقل کیاجائے ۔تجویز میں کہاگیاہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیاں خفیہ معلومات تک رسائی کیلئے پراکسیز کا استعمال کرسکتی ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی