لوگوں کی جانب سے منتخب کردہ وہ سربراہ مملکت جس کا پورا ملک ہی اب اسے شدید ناپسند کرتا ہے

لوگوں کی جانب سے منتخب کردہ وہ سربراہ مملکت جس کا پورا ملک ہی اب اسے شدید ...
لوگوں کی جانب سے منتخب کردہ وہ سربراہ مملکت جس کا پورا ملک ہی اب اسے شدید ناپسند کرتا ہے

  

برازیلیا (نیوز ڈیسک) کیا آپ دنیا کے سب سے کم مقبولیت رکھنے والے سربراہ مملکت کا نام جانتے ہیں؟ اگر آپ ہمارے اپنے صدر محترم کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو آپ کا جواب بالکل غلط ہے۔ اخبار ’بزنس انسائیڈر‘ کے مطابق برازیل کی صدر دلمارو سیف دنیا کی غیر مقبول ترین صدر ہیں، حالانکہ وہ بھی جمہوری طور پر منتخب ہوئی تھیں۔

جمعرات کے روز سامنے آنے والے ایک پول کے مطابق ڈلمارو سیف گزشتہ 30 سال کی غیر مقبول ترین سربراہ مملکت ہیں اور اس وقت ان کی مقبولیت 8 فیصد کی ناقابل یقین سطح پر آچکی ہے۔ عوامی رائے کے سروے میں دو تہائی افراد نے ان کی برطرفی اور احتساب کا مطالبہ کیا۔

غیر مقبول ترین سربراہ مملکت کا افسوسناک اعزاز حاصل کرنے والی ڈلمارو سیف نے اپنی دوسری صدارتی مدت کا آغاز جنوری میں بمشکل جیتنے کے بعد کیا تھا۔ وہ خصوصاً قومی آئل کمپنی میں بھاری مالی خورد برد کے الزامات کی وجہ سے ناپسندیدہ ترین سیاستدان بن چکی ہیں۔ سروے میں کل 3,358 افراد سے معلومات جمع کی گئیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس