اس حجام نے اپنی دکان میں ایک چھوٹی سی تبدیلی کی جس نے گاہکوں کی زندگی ہی بدل دی

اس حجام نے اپنی دکان میں ایک چھوٹی سی تبدیلی کی جس نے گاہکوں کی زندگی ہی بدل دی
اس حجام نے اپنی دکان میں ایک چھوٹی سی تبدیلی کی جس نے گاہکوں کی زندگی ہی بدل دی

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ کاروبار کی دنیا میں کامیابی کے لئے کوئی ایسی اختراع کرنا ضروری ہے کہ جس کے بارے میں آپ کے حریفوں نے ابھی سوچا بھی نہ ہو، اور ایک حجام نے اس مقولے کی دلچسپ عملی تصویر پیش کردی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر ایک حجام کی دکان میں بنائی گئی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک شخص بال کٹوانے کے دوران موبائل فون استعمال کرتا نظر آتا ہے۔ اگرچہ ہم سب کو یہ تجربہ بارہا ہوا ہے کہ بال کٹوانے کے دوران موبائل فون احتیاطاً جیب میں رکھنا پڑتا ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آج کی جدید نسل ایک منٹ کیلئے بھی اپنے سمارٹ فون سے جدائی برداشت نہیں کرتی۔

اس زہین حجام نے اسی حقیقت کو بھانپتے ہوئے گاہک پر ڈالے جانے والے کپڑے میں پلاسٹک کا ایک شفاف ٹکڑا لگادیا ہے تاکہ وہ بال کٹوانے کے دوران موبائل فون کو گود میں رکھ کر سہولت کے ساتھ استعمال کرتا رہے۔سوشل میڈیا صارفین نے حجام کی نئی ایجاد کو بہت پسند کیا ہے اور اکثر کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس ایجاد پر کوئی خرچ نہ آیا ہوگا مگر اس کی وجہ سے نہ صرف یہ حجام بہت مقبول ہوجائے گا بلکہ جلد ہی ہمیں دنیا کے ہر ملک میں یہ منظر نظر آئے گا، کیونکہ اس سے اچھا کیا ہوسکتا ہے کہ ہم بال کٹوانے کے دوران بھی موبائل فون کا آزادانہ استعمال جاری رکھ سکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس