انسانیت کی تذلیل کے واقعہ نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا، بلاول بھٹو زرداری

انسانیت کی تذلیل کے واقعہ نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا، بلاول بھٹو زرداری
انسانیت کی تذلیل کے واقعہ نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا، بلاول بھٹو زرداری

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور واقعہ انسانیت کی تذلیل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس ہولناک واقعہ نے دنیا میں پاکستان کے امیج کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قصور کا واقعہ انسانیت سوز ہے اور انسانیت کی تذلیل کے اس واقعہ نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اپنے حمایتی غنڈوں کو بچانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

مزید : کراچی