ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بھی الطاف حسین سے بے زار ہیں :فیصل واڈا

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بھی الطاف حسین سے بے زار ہیں :فیصل واڈا
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بھی الطاف حسین سے بے زار ہیں :فیصل واڈا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور اب ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بھی الطاف حسین سے بے زار ہیں ۔لندن سے واپسی پرمیڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا ہے کہ الطاف حسین ملک کے لیے خطرہ بن گئے ہیں ۔زہرہ شاہد اور عمران فاروق کا قتل غلطی سے نہیں ہوا بلکہ ایک سو چی سمجھی سکیم کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لندن پولیس نے الطاف حسین کیس کے معاملے میں فریق بننے کے لیے کہا ہے ۔اگر میری گواہی کی ضرورت ہوئی تو تین دن کے نوٹس پر لندن پہنچ جاﺅں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے کیس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کی خدمات قابل قدر ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے وطن واپس بلا کر الطاف حسین کیس پر اگلے لائحہ عمل پر مشاورت کر نی ہے ۔ فیصل واڈا نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندر بہت اچھے لوگ ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید : کراچی