روس میں 68 سالہ آدم خور بڑھیا گرفتار، اب تک 11 افراد کو قتل کر کے کھایا: پولیس

روس میں 68 سالہ آدم خور بڑھیا گرفتار، اب تک 11 افراد کو قتل کر کے کھایا: پولیس
روس میں 68 سالہ آدم خور بڑھیا گرفتار، اب تک 11 افراد کو قتل کر کے کھایا: پولیس

  

سینٹ پیٹرز برگ(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پولیس نے ایک 68 سالہ خاتون کو  11 افراد کے قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ عورت آدم خور ہے اور اس نے کھانے کی غرض سے 11 افراد کو قتل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک 68 سالہ خاتون کو آدم خور ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون نے 11 افراد کو قتل کر کے لاشوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کئے جن میں کچھ کو اس نے کھا لیا جبکہ باقی بچ جانے والے ٹکڑوں کو شاپنگ بیگز میں ڈال کر مختلف جگہوں پر پھینک آتی تھی۔ ملزمہ کو سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے شواہد ملنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے شبہ کا اظہار کیا ہے کہ ملزمہ آدم خور ہے اور انسانوں کو قتل کر نے کا اس کا مقصد انسانی گوشت کھانا تھا تاہم پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس