اسٹیج ڈرامہ’’ شرطیہ مٹھے پارٹ ll‘‘ آج سے الحمرا ہال llمیں شروع ہو گا

اسٹیج ڈرامہ’’ شرطیہ مٹھے پارٹ ll‘‘ آج سے الحمرا ہال llمیں شروع ہو گا

لاہور (ا ین این آئی) اسٹیج ڈرامہ’’ شرطیہ مٹھے پارٹ ll‘‘ آج ( ہفتہ ) سے الحمرا ہال llمیں شروع ہو گا ۔ڈرامہ کی کاسٹ میں رائمہ خان ، سحر خان ، گلناز ، سوہنیا چوہدری ، سعدیہ شیخ ، ماہی خان ، کامیڈین کنگ امان اللہ ، گوشی خان ، عابد کشمیری ، ببو رانا ، مجاہد رانا ، خالد معین بٹ ، اشرف راہی ،مجاہد عباس ، لکی ڈیئر ، وحید بٹ ، برجو اور چاند برال شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات چاند برال نے دی ہیں اور یہ ان کی زندگی کی بطور رائٹر و ڈائریکٹر پہلا اسٹیج ڈرامہ ہے ۔اس حوالے سے چاند برال نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ شرطیہ مٹھے پارٹ ll‘‘ میں نے اپنے ماموں اور لیجنڈ اداکار ببو برال (مرحوم ) کے اسٹیج ڈرامہ ’’ شرطیہ مٹھے ‘‘ سے متاثر ہو کر لکھا ہے اور میری کوشش ہے کہ یہ ڈرامہ بھی ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ڈرامہ کے لئے اپنے سینئرز سے مشورہ اور خدمات بھی لی ہیں ۔

مزید : کلچر