’’Nip the Evil in the Bud‘‘

’’Nip the Evil in the Bud‘‘

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے میں جعلی،غیر معیاری اوربغیر لائسنس ادویات کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی بہت قیمتی ہوتی ہے لہٰذا وہ عناصر جو لالچ اور دولت کی ہوس میں اندھے ہوکرجعلی ادویات کامکروہ دھندہ کرکے انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں قانون کے تحت کیفر کردارتک پہنچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں چار ٹاسک فورسز تشکیل دی گئی ہیں تاکہ اس مکروہ کاروبار کو موثر طورسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ‘اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’Nip the Evil in the Bud‘‘ اور ٹاسک فورسز کے سربراہان اور متعلقہ اراکین پر یہ قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کام کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں۔

مزید : صفحہ اول