59 سالہ چینی خاتون نے سرجری کروالی، 30 سال کی نظر آنے لگی لیکن وجہ اتنی شرمناک کہ اس وجہ سے آج تک کسی خاتون نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہوگی

59 سالہ چینی خاتون نے سرجری کروالی، 30 سال کی نظر آنے لگی لیکن وجہ اتنی شرمناک ...
59 سالہ چینی خاتون نے سرجری کروالی، 30 سال کی نظر آنے لگی لیکن وجہ اتنی شرمناک کہ اس وجہ سے آج تک کسی خاتون نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شنگھائی (نیوز ڈیسک) قر ض خواہوں کا خوف انسان کو کیسے کیسے حیرت انگیز اقدامات پر مجبور کر دیتا ہے اس کی ایک عبرتناک مثال چین کے وسطی شہر ووہان سے تعلق رکھنے والی ایک 59 سالہ خاتون ہے جس نے قرض خواہوں سے بچنے کیلئے پلاسٹک سرجری کروا کے اپنی شکل ہی تبدیل کروالی۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ووہان کی ایک عدالت نے خاتون کو حکم جاری کررکھا تھا کہ وہ مقررہ تاریخ تک قرض واپس کرے۔ اس نے قرض کی واپسی سے بچنے کیلئے مقررہ تاریخ سے پہلے ہی اپنی پلاسٹک سرجری کروائی اور ووہان چھوڑ کر شینزن شہر چلی گئی۔

کیا آپ بتاسکتے ہیں نوجوان نظر آنے والے اس آدمی کی دراصل عمر کتنی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
معاملے کی تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے بتایا ”جب میں نے اسے پہلی بار دیکھا تو میں حیرت زدہ رہ گیا۔ وہ کوئی اور ہی خاتون نظر آرہی تھی۔ اس کی عمر 30 سال سے زیادہ نہیں لگ رہی تھی اور اسے پہچاننا تقریباً بالکل ناممکن تھا۔“
ملزمہ کا نام زو ناجان ہے اور وہ دستاویزات کی جعلسازی میں بھی ملوث پائی گئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنی پلاسٹک سرجاری کیلئے بھی بینکوں کے کریڈٹ کارڈز میں جعلسازی کرکے رقم حاصل کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -