’روزانہ صبح 7بجے اُٹھ کر اور پھر سونے سے پہلے رات 10 بجے یہ کام کرتے ہیں‘ دنیا کے سب سے معمر بہن بھائیوں نے اپنی طویل ترین زندگی کا آسان ترین راز بتادیا

’روزانہ صبح 7بجے اُٹھ کر اور پھر سونے سے پہلے رات 10 بجے یہ کام کرتے ہیں‘ دنیا ...
’روزانہ صبح 7بجے اُٹھ کر اور پھر سونے سے پہلے رات 10 بجے یہ کام کرتے ہیں‘ دنیا کے سب سے معمر بہن بھائیوں نے اپنی طویل ترین زندگی کا آسان ترین راز بتادیا

  



ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے طویل العمر ترین مردوخواتین کی خبریں تو گاہے آتی رہتی ہیں لیکن اب ایک ایسے خاندان کی خبر آ گئی ہے جس کے تمام افراد ہی بہت طویل العمر ہیں اور ان بہن بھائیوں کی مجموعی عمر اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ1ہزار 73سال ہے اور انہوں نے اپنی اس طویل العمری کا ایسا آسان راز بتایا ہے کہ ہر کوئی اس پر عمل کرکے زیادہ عمر پا سکتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ’دی ڈونیلی‘ (The Donnelly)نامی اس خاندان کا تعلق شمالی آئرلینڈ کے علاقے ارمغ (Armagh)سے ہے اور اس کے کل 13افراد ہیں جن کی مجموعی عمر دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہونے کے باعث ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔

وہ آدمی جس نے 25شادیاں کرلیں، کیا کہتا ہے تو لڑکیاں فوراً شادی کیلئے تیار ہوجاتی ہیں؟ جان کر پاکستانی مَرد حسد میں مبتلا ہوجائیں

جب ان سے طویل العمری کا راز پوچھا گیا تو ان میں سے ایک ’جوئی ڈونیلی‘ نامی خاتون نے بتایا ہے کہ ہم سب صبح 7بجے ناشتے میں اور رات 10بجے سونے سے قبل ’جَو‘ کا دلیہ کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم پکی ہوئی جئی، دودھ اور ایپل جام زیادہ استعمال کرتے ہیں۔“ جوئی ڈونیلی کی عمر اس وقت 72سال ہے جو اپنے خاندان میں سب سے چھوٹی ہے۔ ان کی محبوب خوراک کی افادیت کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”جَو کا دلیہ آدمی میں بلڈ پریشر، ذیابیطس، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔“ جوئی نے مزید بتایا کہ ”ہم دوپہر ایک بجے لنچ کرتے ہیں جس میں اپنے فارم میں اگائی ہوئی موسمی سبزیاں اور گھر کی بنی بریڈ کھاتے ہیں اور چائے کا ایک کپ پیتے ہیں۔ شام 6بجے ہم ڈنر کرتے ہیں جس میں چکن، مٹن اور بیف مختلف سبزیوں کے ساتھ پکا کر کھاتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس