’ہیلو! کیا میں آپ کی گائے خرید سکتا ہوں؟‘ نوجوان طالبعلم کو فون آنے لگے اور سب میں بس ایک ہی سوال، سب فون کرکے یہ کوشش کیوں کرتے رہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

’ہیلو! کیا میں آپ کی گائے خرید سکتا ہوں؟‘ نوجوان طالبعلم کو فون آنے لگے اور ...
’ہیلو! کیا میں آپ کی گائے خرید سکتا ہوں؟‘ نوجوان طالبعلم کو فون آنے لگے اور سب میں بس ایک ہی سوال، سب فون کرکے یہ کوشش کیوں کرتے رہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک طالب علم کو اچانک فون آیا اور فون کرنے والے نے چھوٹتے ہی سوال کیا کہ ”کیا میں آپ کی گائے خرید سکتا ہوں؟“ ابھی طالب علم اس عجیب سوال پر پریشان ہی ہو رہا تھا کہ یکے بعد دیگر اس کے فون پر کئی کالز اور پیغامات آنے لگے اور ہر ایک میں گائے کی خریداری کا ذکر موجود تھا۔ پھر ایک کالر سے بات کرنے پر طالب علم پر ایسی مضحکہ خیز حقیقت کھلی کہ جان کر آپ بھی کے لیے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس وائل کے 19سالہ شینن باربر نامی اس طالب علم نے جب پیغام بھیجنے والی ایک لڑکی سے تفصیلی بات کی تو اس نے بتایا کہ ”تمہارا فون نمبر گائے فروخت کے ایک اشتہار میں دیا گیا ہے اور یقینا میری طرح سب لوگ وہیں سے یہ نمبر لے کر تمہیں کال کر رہے ہیں۔“

سکول میں ٹیچر نے 9 سالہ بچی کو فحش فلم دیکھتے پکڑ لیا، پوچھا کیوں دیکھ رہی ہو تو آگے سے اُس نے ایسا جواب دے دیا کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، فوری پولیس کو بلانا پڑگیا کیونکہ۔۔۔

لڑکی نے شینن کو بتایا کہ ”اشتہار میں گائے کی قیمت صرف 50ڈالر (تقریباً 4ہزار روپے) لکھی گئی ہے، کیونکہ قیمت انتہائی کم لکھی گئی ہے ،شاید اسی وجہ سے تمہیں زیادہ لوگ کالز اور ایس ایم ایس کر رہے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق شینن کا کہنا تھا کہ ”میرا نمبر کسی نے غلطی سے اپنے اشتہار میں رابطہ نمبر کے طور پر دے دیا تھا۔ اشتہار میں گائے کی اس قدر کم قیمت لکھی گئی ہے کہ مجھ معاملہ کچھ مشکوک سا لگ رہا ہے، اور لوگوں کے اتنی بڑی تعداد میں مجھ سے رابطہ کرنے بھی سب سے بڑی وجہ یہی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...