پاکستانی لڑکی نے مہندی سے دلہن کیلئے ایسا کام کردیا کہ دھوم مچ گئی، پاکستان بھر سے دلہنیں بھاگ بھاگ کر یہی کام کروانے لگیں

پاکستانی لڑکی نے مہندی سے دلہن کیلئے ایسا کام کردیا کہ دھوم مچ گئی، پاکستان ...
پاکستانی لڑکی نے مہندی سے دلہن کیلئے ایسا کام کردیا کہ دھوم مچ گئی، پاکستان بھر سے دلہنیں بھاگ بھاگ کر یہی کام کروانے لگیں

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مہندی کو مشرقی شادیوں کا جزو لازم سمجھا جاتا ہے اور یہ روایت صدیوں پرانی ہے۔ دلہن کے ہاتھوں اور پیروں پر خوبصورت مہندی نہ سجے تو شادی کی تقریب کو مکمل نہیں سمجھا جاتا۔ اگرچہ روایتی طریقے سے مہندی صدیوں سے لگائی جا رہی ہے لیکن حال ہی میں ایک پاکستانی لڑکی نے مہندی لگانے کا ایک ایسا انداز متعارف کروا دیا ہے کہ ہر دلہن اس کی دیوانی ہو رہی ہے۔

ویب سائٹ مینگو باز کی رپورٹ کے مطابق مہندی کے اس نئے انداز کا نام ”لو سٹوری حینا (Love Story Henna)“ ہے ، جس میں مہندی کا ڈیزائن یوں بنایا جاتا ہے کہ اس میں پیار کی کہانی جھلکتی نظر آتی ہے۔ اس ڈیزائن میں شادی کے کارڈ کا ڈیزائن بھی شامل کیا جا سکتا ہے، دلہن اور دولہے کی تصویر بنائی جا سکتی ہے اور ان کی کسی پسندیدہ چیز یا جگہ کو بھی ڈیزائن میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ کچھ دلہنیں تو مہندی سے اپنے پسندیدہ کارٹون کریکٹر بھی بنوالیتی ہیں۔

’’جیسے ہی میرے ماموں باہر جاتے ہیں میں ممانی کے پاس پہنچ جاتاہوں‘‘بھانجے نے اپنی شرمناک زندگی سے پردہ اٹھا تے ہوئے ایسا مشورہ مانگ لیا کہ جان کر ہر کوئی اس کیلئے دعا کرنے لگے گا

یہ کام اعلٰی درجے کی فنکارانہ مہارت سے کیا جاتا ہے اور اس کا نتیجہ بھی انتہائی دلفریب ہوتا ہے۔ عام طور پر اس انداز سے مہندی لگانے کا عمل مکمل ہونے کیلئے چھ سے آٹھ گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ مہندی کی یہ نئی روایت شروع کرنے کا سہرا جس پاکستانی لڑکی کے سر ہے وہ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر @sarashenna کے نام سے پوسٹ کرتی ہیں۔ ان کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اس کے فالوورز کی تعداد پہلے ہی 55ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...