دنیا کی وہ واحد ائیرلائن جس کی سیٹ کے پیچھے جیب نہیں ہوتی، لیکن اس کا فائدہ ایسا شاندار کہ جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

دنیا کی وہ واحد ائیرلائن جس کی سیٹ کے پیچھے جیب نہیں ہوتی، لیکن اس کا فائدہ ...
دنیا کی وہ واحد ائیرلائن جس کی سیٹ کے پیچھے جیب نہیں ہوتی، لیکن اس کا فائدہ ایسا شاندار کہ جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  



ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی سفر کرنے والے آگاہ ہوں گے کہ آئرلینڈ کی فضائی کمپنی ’ریان ایئر‘ دنیا کی واحد فضائی کمپنی ہے جس کے طیاروں کی سیٹوں کی پشت پر ’پاکٹ‘موجود نہیں ہوتی۔ اب کمپنی نے اس کی ایک حیران کن وجہ بتا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ریان ایئر کے ترجمان نے گزشتہ دنوں بتایا ہے کہ ”ہماری کمپنی کے طیاروں میں سیٹوں کی پشت پر مختلف چیزوں کے خالی پیکٹ و دیگر ردی اشیاءڈالنے والی پاکٹ اس لیے نہیں ہوتی کیونکہ اس سے صفائی میں وقت اور پیسے کی بہت بچت ہوتی ہے۔“

ایک ایسی پاکستانی لڑکی کو کمرشل پائلٹ کا لائسنس مل گیا کہ تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

رپورٹ کے مطابق ریان ایئر نے 2004ءمیں اپنے طیاروں کی سیٹوں کی پشت سے پاکٹس ہٹائی تھیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ” یہ پاکٹس نہ ہونے کی وجہ سے طیارے کی صفائی میں 25منٹ تک کی بچت ہوتی ہے۔ ہم نے جب پاکٹس ہٹائی تھیں تب سیٹوں کی بازو رکھنے والی جگہیں (Armrests)بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے نامناسب خیال کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تھا۔“ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے طیاروں میں نئے بوئنگ 737طیاروں کی ایک کھیپ کا اضافہ کیا ہے۔ اگرچہ ان طیاروں میں مسافروں کو پہلے سے بہتر سہولیات دی گئی ہیں لیکن ان کی سیٹوں کی پشت پر بھی پاکٹ نہیں بنائی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...