نازیبا میسجنگ پرامریکی ٹی وی کا میزبان نوکری سے معطل

نازیبا میسجنگ پرامریکی ٹی وی کا میزبان نوکری سے معطل
نازیبا میسجنگ پرامریکی ٹی وی کا میزبان نوکری سے معطل

  



واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے میزبان ایرک بولنگ کو ساتھی خواتین ورکرز کو نازیبا تصاویر اور ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوکس نیوز کے ساتھ برسوں سے وابستہ ایرک بولنگ نے مختلف مواقعوں پر اپنی ساتھی خواتین کو یہ میسج بھیجے تھے ،تاہم امریکی اینکر کے وکیل نے ان الزامات کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے الزامات کے بعد ایرک بولنگ کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی اینکر کے وکلا نے تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ ان کے موکل واپس اپنا پروگرام شروع کر سکیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...