”نواز شریف نے زرداری سے مدد مانگی ہے اور انہوں نے شرط رکھی ہے کہ ان کا نام لے کر۔۔۔“ سینئر صحافی نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا، آصف زرداری نے کیا شرط رکھی ہے؟ جان کر ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے گا

”نواز شریف نے زرداری سے مدد مانگی ہے اور انہوں نے شرط رکھی ہے کہ ان کا نام لے ...
”نواز شریف نے زرداری سے مدد مانگی ہے اور انہوں نے شرط رکھی ہے کہ ان کا نام لے کر۔۔۔“ سینئر صحافی نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا، آصف زرداری نے کیا شرط رکھی ہے؟ جان کر ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے گا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری سے رابطہ کر کے حمایت کرنے کی بات کی تو انہوں نے شرط رکھی کہ آپ میرا نام لے کر کہیں میں آصف علی زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ مراد سعید کی جانب سے سوالات اٹھانے کے بعد ریحام خان بھی میدان میں آگئیں ،ایسی باتیں کہہ دیں کہ تحریک انصاف کے رہنما کو زور دار جھٹکا دے دیا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف نے دبئی میں موجود آصف علی زرداری سے رابطہ کر کے کہا کہ میرے بعد آپ کی باری ہے بھائی، پتہ ہے نا؟ تو جواب ملا کہ ہاں پتہ ہے، نواز شریف نے کہا کہ بتاﺅ پھر کیا کریں، زرداری صاحب نے جواب دیا کہ آپ بتاﺅ کیا کریں۔ تو اس رابطے کے بعد میاں نواز شریف نے کل کہا کہ میثاق جمہوریت بحال ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ریحام خان کی قرآن اٹھا کر الزام تراشی کردارکشی کی نئی کوشش ،بتایا جائے دورہ سوات میں زیر استعمال گاڑی کس کی تھی، سریناہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کیں، مراد سعید

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے نواز شریف کا ساتھ دینے کیلئے شرط رکھی ہے کہ وہ زرداری کا نام لے کر کہیں میں آصف زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچائیں۔ اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ ایک دم آپ کا نام لے کر کہہ دوں گا تو بڑا مسئلہ ہو جائے گا، پھر طریقہ یہ نکالا کہ میثاق جمہوریت کو بحال کیا جائے اور پھر ایسا کیا جائے اور اب نواز شریف نے ان کا نام لینا ہے کیونکہ یہ زرداری کی شرط ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...