شام کے مستقبل میں بشاالاسد کیلئے کوئی جگہ نہیں : سعودی عرب

شام کے مستقبل میں بشاالاسد کیلئے کوئی جگہ نہیں : سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ بعض میڈیا ذرائع نے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے شامی بحران سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر اور غلط انداز میں پیش کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے اس ذریعے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب کا شامی بحران کے بارے میں پختہ موقف جنیوا اول اعلامیے کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2254پر مبنی ہے۔ان میں شام کا نظم ونسق چلانے کے لیے ایک عبوری حکومت کی تشکیل ، ملک کے نئے آئین کے مسودے کی تحریر وتدوین اور شام کے نئے مستقبل کے لیے انتخابات کی تیاری کی بات کی گئی ہے جس میں بشارالاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔اس ذریعے نے سعودی عرب کی جانب سے شامی حزب اختلاف کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شامی حزب اختلاف کے مختلف دھڑوں میں اتحاد کے ذریعے اس کمیٹی کے شرکاء کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -