شام میں امریکی بمباری ، 43شہری جاں بحق
دمشق ( آن لائن ) شام میں امریکی طیاروں کی بمباری میں 43 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی جنگی طیاروں نے شمالی شہر رقہ کو نشانہ بنایا، رہائشی علاقوں پر بمباری سے 43 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مرنے والوں میں7 بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی اور روسی حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں زخمی ہوئے ہیں، دریں اثنا شامی فورسز نے شدت پسند تنظیم داعش کے زیر قبضہ وسطی صوبے حمص کے آخری قصبے کو بھی آزاد کرا لیا ہے، اس طرح اب شامی فورسز ملک کے مشرق میں داعش کے خلاف پیش قدمی کے لیے اپنا راستہ ہموار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔