مسلم لیگ (ن)کاااصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، عثمان گھمن

مسلم لیگ (ن)کاااصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، عثمان گھمن

  



جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما عثمان گھمن نے کہا ہے کہ (ن) لیگی ’’چور ‘‘سڑکوں پر ’’شور ‘‘مچا کر احتساب سے نہیں بچ سکتے ‘(ن) لیگ کی اداروں کو ’’بدنام کرو‘‘ مہم جمہو ریت دشمنی ہے اور (ن) لیگ قومی اداروں افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ پر حملہ آوار ہو چکی ہے انکا راستہ روکنا ہوگا ‘حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کیلئے قومی اداروں کے خلاف سازشیں کر کے کس کوخوش کر رہے ہیں ؟‘جمہو ریت کا کوئی اور نہیں (ن) لیگ خود سب سے بڑی دشمن ہے اور قوم کے سامنے انکا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔عثمان گھمن نے کہا (ن) لیگ کو سپر یم کورٹ اور جے آئی ٹی میں اپنی بے گناہی ثابت کر نے کا بھرپور موقعہ ملا مگر وہاں یہ جعلی دستیاویزات دیکر خود کو بچانے کی ناکام کوشش کرتے رہے اور اب سڑکوں پر آکر اپنی بے گناہی ثابت کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کو نااہل اور ان سمیت تمام افراد کے خلاف نیب کو کاروائی کا حکم دیا اس وقت سے (ن) لیگ نے افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ کو بہانوں بہانوں سے بد نام اور کمزور کر نے کی مہم شروع کر رکھی ہے جو ملک اور جمہوریت کے ساتھ دشمنی سے کم نہیں

مزید : عالمی منظر