شریف برادران میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے، شمریز احمددھکڑ
جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شمریز احمددھکڑنے اخلاقیات کا درس دینے والے شریف برادران میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،سات سالوں سے عائشہ احد اپنے حق کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی اور این اے 120کے الیکشن میں شکست کے خوف کی وجہ سے پوری (ن) لیگ بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اس لیے گھٹیا حرکتوں پر اتر آئی ہے ، دوسروں کو طعنے دینے والے آج خود سڑکوں پر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،یہ ذلالت ان کی قسمت میں لکھی جا چکی ہے،اب مسلم لیگ ن کی کرپٹ حکومت کبھی بھی برسر اقتدار نہیں آ سکتی،چوروں کے ٹولے سے عوام کو نجات مل چکی ہے،شمریز احمددھکڑ نے مزید کہایہ لوگ ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں،رہتے لندن میں ہیں اور لوٹتے پاکستان کو ہیں۔