وینزویلا میں آرمی بیس پر باغیوں کا حملہ ناکام

وینزویلا میں آرمی بیس پر باغیوں کا حملہ ناکام

  



وینز ویلا ( آن لائن )وینز ویلا میں ویلنسیا شہر کے قریب فوجی بغاوت کو کچل دیا گیا، فوج کے ایک چھوٹے سے گروپ کی جانب سے فوجی بغاوت کے اعلان کے بعد فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس پر حملہ ناکام بنادیا۔سوشلسٹ پارٹی کے ڈپٹی کابیلو نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آرمی بیس پر حملے کو ناکام بنادیا، فوجی سربراہوں نے باغیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ باغی اسلحہ چوری کرنے کی کوش کررہے تھے اور حملے کے بعد 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔قبل ازیں فوجی وردی پہنے اور خودکار ہتھیاروں سے لیس باغی فوجیوں کے ایک چھوٹے گروہ نے ریاست کارابوبو ریاست میں بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔

مزید : عالمی منظر