مسلم لیگ(ن) اداروں کیخلاف مہم چلا کر معصوم ثابت نہیں کر سکتی، سید محسن عباس

مسلم لیگ(ن) اداروں کیخلاف مہم چلا کر معصوم ثابت نہیں کر سکتی، سید محسن عباس

  



جوہانسبرگ( بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہور معروف شخصیت ،بابائے سیاست اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید محسن عباس نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی طرف سے اداروں کے خلاف ٹکراؤ کی پالیسی جمہوری نظام کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے حکمران جماعت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ثابت ہو رہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوام کو اکھٹا کرنے جارہی ہے ایک نااہل شخص کے استقبال کے لئے سرکاری مشینری کو استعمال کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے اگر میاں نواز شریف کا استقبال کرنا ہے تو اس کے لئے سرکاری وسائل کی بجائے (ن) لیگ پارٹی کے وسائل کو استعمال کرے۔سید محسن عباس نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اداروں کیخلاف مہم چلا کر خود کو معصوم ثابت نہیں کر سکتی شریف برادران کی کرپشن کی کہانیاں چالیس سال سے لاہوریوں کو ازبہر ہیں۔ لیکن انہیں پہلی بار ہاتھ ڈالا گیا اور سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے نتیجہ میں نواز شریف کو نااہل ہونا پڑاوگرنہ یہ اب تک تو ججوں کوخریدتے آئے ہیں اور چمک کے ذریعے فیصلے اپنے حق میں کرواتے رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...