عمران خان کو یاسمین راشد کی بجائے خود میدان میں آ جانا چاہیے ، راشد بشیر سیال

عمران خان کو یاسمین راشد کی بجائے خود میدان میں آ جانا چاہیے ، راشد بشیر سیال

  



ا جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز اپنی دکانداری چلانے کیلئے نیا جھوٹ بول رہے ہیں۔عوام جھوٹوں کے ساتھ نہیں کام کرنے والوں کے ساتھ ہے۔عمران خان کو یاسمین راشد کی بجائے خود میدان میں آ جانا چاہیے کیونکہ ہارنے کے بعد انہوں نے پھر دھندلی کا شور مچانا ہے۔اداروں کی تذلیل کرنا عمران خان کی پرورش میں شامل ہے۔جبکہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اور ہر دور میں اداروں مضبوط کیا ہے۔راشد بشیر سیال نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) حقیقی معنوں میں عوامی جماعت ہے اسلام آباد میں میاں نواز شریف کے ساتھ قوم کے والہانہ محبت نے ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت دہشتگردی اور توانائی جیسے بحرانوں پر قابو پایا گیا ہے۔عالمی سازش کے تحت عوام کے محبوب لیڈر کو ناہل قرار دیا گیا ہے جبکہ دنیا کی بڑی معاشی طاقتیں نواز شریف کی کارکردگی کو سہرا رہی ہیں۔ہماری قیادت نے گالم گلوچ کی نہیں عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...