امریکی ریاست لوزیانا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال

امریکی ریاست لوزیانا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست لوزیانا کو شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال کا سامنا ہے ۔ جس کے باعث کئی علاقوں میں متعدد کاریں زیر آب آگئیں،عرب ٹی وی کے مطابق ریاست لوزیانا کے سب سے بڑے شہر نیو اورلینز میں دو انچ بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اورسیلابی صورت حال پیداہوگئی ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں متعدد کاریں زیر آب آگئیں ۔ریسکیو اہلکاروں نے متعدد گاڑیوں کے زیر آب آنے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ڈرائیورز کو بحفاظت نکال لیا ۔

مزید :

عالمی منظر -