قطر کا کوئی محاصرہ نہیں ، بائیکاٹ کیا جارہا ہے، بحرینی وزیر خارجہ

قطر کا کوئی محاصرہ نہیں ، بائیکاٹ کیا جارہا ہے، بحرینی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ(این این آئی)بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے سے نمٹنے کے لیے اپنے ملک کی جانب سے حمایت کا ا عادہ کیا ہے اور قطر کی جانب سے اس سال حج کو سیاسی بنانے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔انھوں نے عرب ٹی وی کو انٹرویومیں کہاکہ قطر کا کوئی محاصرہ نہیں کیا گیا بلکہ اس کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ محاصرے کی اصطلاح کے استعمال کے سنگین بین الاقوامی مضمرات ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ قطر کے خلاف کیے گئے اقدامات سادہ الفاظ میں بائیکاٹ ہیں اور اس کا مقصد ہماری اقوام کی سلامتی اور خود مختاری کا تحفظ کرنا تھا۔خالد آل خلیفہ نے کہا کہ ہم قطر کے ساتھ تیرہ مطالبات پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے بلکہ ہم صرف اس موضوع پر گفتگو کریں گے کہ ان پر کیسے عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -