بند روڈ دھماکہ، فروٹ سے لدا بارودی موا دلئے ٹرک نواز شریف کے قافلے کے گزرتے وقت استعمال کئے جانیکا خدشہ تھا، اے آر وائے نیوز کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بند روڈدھماکے کا با عث بننے والا بارودی مواد لئے فروٹ سے لدا ٹرک گزشتہ تین روز جائے دھماکہ پر ہی کھڑا تھا جبکہ ہائی وے پلان کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسی راستے سے اپنے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ گزر کر داتا دربار حاضری کے لئے جانا تھا ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق فروٹ سے لدا ٹرک تین روز سے جائے وقوع پر کھڑا تھا جبکہ سابق وزیر اعظم کے نا اہلی کے بعد پہلی مرتبہ لاہور آنے کے لئے ہائی وے ٹریفک پلان کے مطابق اسے راستے سے گزرتے ہوئے داتا دربار پر حاضری کے لئے جانا تھا تاہم یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مشتبہ ٹرک کو وزیر اعظم نواز شریف کے قافلے کی جانب لے جایا جا سکتا تھا ۔