لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والا ٹرک کہیں اور تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا: سی ٹی ڈی

لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والا ٹرک کہیں اور تخریب کاری کے لئے استعمال ...
لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والا ٹرک کہیں اور تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا: سی ٹی ڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بند روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والا ٹرک چوری کا نکلا جبکہ ٹرک کہیں اور تخریبی کار روائی کے لئے استعمال ہونا تھا۔
سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے بند روڈ پر ہونے والے دھماکے میں استعمال ہونے والے ٹرک کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والا ٹرک چوری کا نکلا ہے ، ٹرک سوات سے آیا تھا جبکہ اس پر خوبانی کا پھل لوڈ تھا۔ ٹرک کے اندر 200سے 250کلو گرام بارودی مواد موجود تھا جبکہ اسے لاہور شہر میں تخریبی کارروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا تاہم ٹرک کسی اور جگہ استعمال ہونے سے پہلے ہی دھماکہ ہوگیا ۔ پولیس نے ٹرک پارکنگ پر تعینات 2 افراد کو گرفتار کرکے ٹرک کے حوالے سے مزیدپہلوﺅں پر تحقیق شروع کردی۔

آوٹ فال روڈ پر فروٹ سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،39 افراد زخمی،امدادی کارروائیاں جاری
واضح رہے کہ آوٹ فال روڈ پر فروٹ سے بھرے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں39افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے14افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد میاں منشی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا جبکہ دیگر افراد کا علاج جاری ہے۔

مزید :

لاہور -