سلمان خان اب ”ریس3“میں نظر آئیں گے

سلمان خان اب ”ریس3“میں نظر آئیں گے
سلمان خان اب ”ریس3“میں نظر آئیں گے

  



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلمان خان بالی وڈ کی سیریز ”ریس“ کے تیسرے حصے میں نظر آئیں گے،فلم کے پروڈیوسررامیش توارنی نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان سے پچھلے چار سالوں سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں،تاہم اب سلمان خان نے کنفرم کر دیا ہے کہ وہ ریس3میں کام کریں گے۔

سلما ن خان نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی صرف اس صورت میں بھری ہے کہ اس فلم کے ڈائیرکٹر عباس مستان کی بجائے رومیو ڈی سوزا ہوں،تاہم ابھی فلم کی دیگر کاسٹ فائنل نہیں ہوسکی۔

سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کاچہرہ بدل دیا، پہچاننا مشکل ہوگیا

واضح رہے اس سے پہلے آنے والی ریس کی دو فلموں میں ٹائٹل رول سیف علی خان نے ادا کیے تھے جن کو بے حد پذیرائی ملی تھی ،ریس 1میں ولن کا رول اکشے کھنہ اور ریس 2میں جان ابراہم تھے۔

مزید : تفریح


loading...