بھارتی اداکار اجے دیوگن نے امیتابھ بچن اور ان کے دوست کا موبائل فون ہیک کرلیا

بھارتی اداکار اجے دیوگن نے امیتابھ بچن اور ان کے دوست کا موبائل فون ہیک کرلیا
بھارتی اداکار اجے دیوگن نے امیتابھ بچن اور ان کے دوست کا موبائل فون ہیک کرلیا

  



ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکار اجے دیو گن نے امیتابھ بچن کی پریشانی دور کرنے کے لئے ’’بگ بی ‘‘ اور ان کے دوست کے موبائل فون ہیک کرکے دونوں کو حیران کر دیا۔

انوشکا شرما رنبیر کپور پر برہم ہوگئیں

بھارتی میڈیاکے مطابق اجے دیو گن نے امیتا بھ بچن کے موبائل فون کوہیک کرکے ان کے دوست رائے کو پیغام دیا کے مجھے صبح ساڑھے 5 بجے جم میں ملو، امیتابھ بچن کے دوست موبائل پر پیغام ملنے کے بعد جب صبح ساڑھے 5 بجے امیتابھ بچن کو ملنے پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور پوچھا کے آپ اتنی سویرے کیوں یہاں آئے ؟اس پر دوست نے جواب دیا کے آپ نے ہی بلایا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے وہ موبائل پر اپنے امیتابھ بچن کا مختصر پیغام بھی دکھایا۔ امیتابھ بچن نے اپنے موبائل کو چیک کیا تو اس سے بھی یہ پیغام دیا گیا تھا۔

اجے دیو گن نے اپنے انٹرویو میں بتایا کے میں نے امیتابھ بچن کی پریشانی دور کرنے کیلئے انہیں فون کرکے بتایا کہ یہ شرارت میں نے کی ہے، امیتابھ بچن یہ سن کر حیران تو ہوئے مگر انہوں نے اجے دیوگن کو ڈانٹنے کی بجائے موبائل فون ہیک کرنے کا سافٹ ویئر مانگ لیا، اجے دیو گن نے ایک کامیڈی شو میں بتایا کہ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کسی بھی موبائل کے کسی کو بھی فون کرنا کوئی مشکل کام نہیں رہا۔

مزید : تفریح


loading...