چکوال: یو ایس ایڈ کے تعاون سے اولیو ایکسٹریکشن یونٹ کا افتتاح

چکوال: یو ایس ایڈ کے تعاون سے اولیو ایکسٹریکشن یونٹ کا افتتاح
چکوال: یو ایس ایڈ کے تعاون سے اولیو ایکسٹریکشن یونٹ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (خصوصی رپورٹ) اولیو ڈویلپمنٹ گروپ (ODG) یو ایس ایڈ پنجاب اینبلنگ انوائرمینٹل پراجیکٹ (PEEP) اور الائیڈ فوڈز کا پہلا سالانہ اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں موبائل اولیو ایکسٹریکشن یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ یاد رہے کہ یو ایس ایڈ اور حکومت پنجاب نے او ڈی جی مئی 2016 میں قائم کیا تھا اس ا مقصد پوٹھوہار کے علاقے کو پاکستان کے پہلے زیتون کی پیدوار کا علاقہ بنانا ہے، او ڈی جی کی جانب سے اجلاس کی صدارت سیکرٹری زراعت محمد محمود نے کی۔ اس اجلاس میں زیتون کی پیداوار کے حوالے سے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری محمد محمود کے علاوہ یو ایس ایڈ پاکستان مشن کے ڈائریکٹر جیری بسن اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔ مسٹر بسن نے سیکرٹری محمود کے ساتھ اولیو ایکسٹریکشن یونٹ کا بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں افتتاح کیا۔ مسٹر بسن نے اس حوالے سے کی گئی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

قومی -