صوبائی وزیر جنگلات میاں یاور زما ن آ ج شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

صوبائی وزیر جنگلات میاں یاور زما ن آ ج شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

  



لاہور(اے پی پی ) صوبائی وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں یاور زما ن آ ج منگل کو کرول جنگل (نزد کرول گھاٹی رنگ روڈ) میں پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے، صوبائی وزیر کے پودا لگاتے ہی صوبہ بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو جائے گا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان اور کالج و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات شرکت کریں گی۔

مزید : کامرس


loading...