شوگر ملز مالکان کی ہڑتال ، کراچی کے بازاروں میں چینی کی قلت پیدا ہونے لگی

شوگر ملز مالکان کی ہڑتال ، کراچی کے بازاروں میں چینی کی قلت پیدا ہونے لگی

  



 کراچی (آئی این پی ) شوگرملز مالکان کی ہڑتال کے باعث کراچی کی مارکیٹوں میں چینی کی عدم سپلائی کو چھ روز ہو گئے ، بازاروں میں چینی کی قلت پیدا ہونے لگی ۔کراچی ہول سیل مارکیٹ کے مطابق شوگر ملرز نے چینی کی سپلائی نہیں کی اور بازاروں میں چینی کی عدم سپلائی چھ روز ہو گئے ہیں ۔بازار میں چینی گوداموں سے لائی جارہی ہے کیونکہ شوگر ملرز نے پیشگی خریدی گئی چینی کی سپلائی بھی روک دی ہے۔ہول سیلرز کے مطابق مارکیٹوں میں چینی کی ہول سیل قیمت 55 روپے فی کلو ہے، جمعہ کو چینی 54، ہفتے کو 55 روپے فی کلو تھی اور اگر عدم سپلائی برقرار رہی تو قلت کے ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ شوگر مرچنٹ حاجی اکرام کا کہنا ہیکہ سپلائی بحال نہ ہوئی تو ہول سیلز ریٹ اور بڑھے گا۔ریٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق ریٹیل میں چینی 58 سے 60 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔دوسری جانب شوگرملرز کا کہنا ہے کہ چینی نقصان میں نہیں بیچ سکتے۔ آئندہ اجلاس میں اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔شوگرملز مالکان کے مطابق حکومت کی توجہ نہیں ہے ایکسپورٹ کی اجازت دے کر نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا اس لیے شوگر ملو ں نے سپلائی روک دی ۔

مزید : کامرس