لاہور چیمبر اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور چیمبر اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  



لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انیسٹری اور لاہور گیریژن یونیورسٹی نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ اور صنعت و تعلیمی شعبے کے درمیان تعلقات مستحکم کرنا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) عبید بن ذکریا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹری اکیڈمیہ لنکیج عمر سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ لاہور چیمبر نے 2017ء کو انڈسٹری اور تعلیمی شعبے کے درمیان روابط بڑھانے کا سال قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری و غیرسرکاری تعلیمی اداروں اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے بہت سی پبلک اور پرائیویٹ یونیوسٹیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں کہا کہ لاہور چیمبر اور لاہور گیریژن یونیورسٹی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں۔ سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر عمر سلیم نے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے انڈسٹری اور تعلیمی شعبے کے درمیان بااعتماد تعلقات کو فروغ دیا جارہا ہے۔

مزید : کامرس