کاشت کاروں کی بہتری کیلئے ان کی دہلیز پر فری مکینیکل ورکشاپس بنائی گئیں: سعیدمشتاق

کاشت کاروں کی بہتری کیلئے ان کی دہلیز پر فری مکینیکل ورکشاپس بنائی گئیں: ...

  



فیروز والہ (نامہ نگار ) جی ایم مارکیٹنگ ، الغازی ٹریکٹرز محمد سعید مشتاق نے کہا کاشت کاروں کی بہتری کیلئے ان کی دہلیز پر فری مکینیکل ورکشاپس بنائی گئی ہیں تا کہ کاشت کاروں کو بر وقت ڈلیوری فراہم ہو سکے حکومت چھوٹے کاشت کاروں کو بلا سود قرضے کی فراہمی احسن اقدام ہے جس سے ملک کی زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے زمیندار اہم کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمینداروں سے گفتگو کرتے اور ٹریکٹرز کی فری کاسٹ اضافی سہولتوں کی چابیاں زمینداروں کو دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ادارہ اور زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جی ایم محمد سعید مشتاق نے کہا کہ زراعت کی ترقی میں دیہی آبادی کے مسائل اور امیر اور غریب کے درمیان فرق کو بھی کم کیا جا سکتا ہے کاشت کاروں کو چاہئے کہ حکومتی سطح سے ملنے والی مرحات کا بڑھ پور فائدہ اٹھائیں اور ملک کی معشیت کیلئے بڑھ پور کام کریں۔ انہوں نے کاشت کاروں کو نئے ٹریکٹرز کی بروقت فراہمی کی پالیسی کا بھی اعلان کیا جو زمینداروں نے اس اقتدام کو سراہا۔

مزید : کامرس


loading...