محکمہ زراعت کا مارکیٹ کمیٹیوں میں افسران کی تعیناتی میں سیاسی دباو ختم کرنے کا فیصلہ

محکمہ زراعت کا مارکیٹ کمیٹیوں میں افسران کی تعیناتی میں سیاسی دباو ختم کرنے ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ زراعت کا مارکیٹ کمیٹیوں میں افسران کی تعیناتی میں سیاسی دباو ختم کرنے کا فیصلہ، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز تین ماہ کی روٹیشن پالیسی کے مطابق تعینات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام لاہور سمیت پنجاب بھر میں 134 مارکیٹ کمیٹیاں کام کررہی ہیں جن میں سے تین سو کے قریب انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کئی برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں اور سیاسی مداخلت کے باعث ان کے تبادلوں پر عملدرا?مد نہیں ہو پاتا جس کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹیوں کے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہو پا رہے اور نہ ہی متعلقہ کسان اور دکاندار اس سے مستفید ہو پار ہے ہیں، ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے چند افسران کے دوسرے شہروں میں تبادلے کئے گئے مگر وہ احکامات جاری ہونے کے باوجود پرانی جگہوں پر ہی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

،موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے ان افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مارکیٹ کمیٹیوں میں افسران کی تعیناتی میں سیاسی دباؤ ختم کرنے کے لئے انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز تین ماہ کی روٹیشن پالیسی کے مطابق تعینات ہوں گے اور ہرتین ماہ بعد مذکورہ افسران کا تبادلہ کردیا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...