فیڈریشن آف ریئلٹرز ریئل اسٹیٹ کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریگی:یونس رضوی

فیڈریشن آف ریئلٹرز ریئل اسٹیٹ کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریگی:یونس رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اے پی پی) فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے اور ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے اتحاد کے قیام کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے جوائنٹ سیکریٹری محمد یونس رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان کے عہدیداران بانی و چیئرمین مسرت اعجاز خان، صدر چوہدری رفیق حسرت، سینئر نائب صدر رانا ارشد، نائب صدر پنجاب چوہدری شفقت بندیشہ، نائب صدر کے پی کے اسلم خان داوڑ، نائب صدر سندھ بشیر میمن، نائب صدر بلوچستان فیضان شاہ، نائب صدر اسلام آباد، ایگزیکٹو ممبران سندھ حافظ منور ملک، سید عرفان اور چوہدری طاہر، مسعود احمد میرو دیگر ممبران کے پی کے، بلوچستان اور اسلام آباد کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ پاکستان میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے مگر اسے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
، فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کو اس کا جائز مقام دلانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ انڈسڑی وابستہ تمام افراد کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے ضروری ہے کہ قائم کر دہ فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کیا جائے۔

مزید :

کامرس -