پرویز ملک بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، شیخ خرم آفتاب

پرویز ملک بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ...

  



لاہور(کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیدر اینڈ لیدر گڈز کے وائس چےئرمین شیخ خرم آفتاب نے پرویز ملک کو وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت بننے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پرویز ملک پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے درینہ مسائل کے حل کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،وہ تاجر برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے

، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ، شیخ خرم آفتاب نے کہا کہ پرویز ملک کی کاروباری برادری کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، پرویز ملک مخلص بزنس لیڈر ایس ایم منیر ، افتخار علی ملک اور صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے ملک کی تاجر برادری کے مسائل کو حل کروائیں گے ،انہوں نے کہاکہ ا س وقت ملک میں لیدر انڈسٹری کو شدید مسائل درپیش ہیں امید کرتے ہیں کہ نئے وزیر صنعت و تجارت پرویز ملک لیدر انڈسٹری پر خصوصی توجہ دیں گے اور انکے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے، مقامی لیدر انڈسٹری زرمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ لاکھوں افراد کا روزگار اس شعبہ سے وابستہ ہے ،انکا کہنا تھاکہ ہم وزیر صنعت و تجارت پرویز ملک کو کاروباری برادری کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...