وینز ویلا میں فوجی بغاوت کو کچل دیا گیا ، سات گرفتار

وینز ویلا میں فوجی بغاوت کو کچل دیا گیا ، سات گرفتار

  



کراکس(این این آئی)وینز ویلا میں ویلنسیا شہر کے قریب فوجی بغاوت کو کچل دیا گیا، فوج کے ایک چھوٹے سے گروپ کی جانب سے فوجی بغاوت کے اعلان کے بعد فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس پر حملہ ناکام بنادیا۔حملے کے بعد 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔قبل ازیں فوجی وردی پہنے اور خودکار ہتھیاروں سے لیس باغی فوجیوں کے ایک چھوٹے گروہ نے ریاست کارابوبو ریاست میں بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کے ڈپٹی کابیلو نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آرمی بیس پر حملے کو ناکام بنادیا، فوجی سربراہوں نے باغیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ باغی اسلحہ چوری کرنے کی کوش کررہے تھے اور حملے کے بعد 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔قبل ازیں فوجی وردی پہنے اور خودکار ہتھیاروں سے لیس باغی فوجیوں کے ایک چھوٹے گروہ نے ریاست کارابوبو ریاست میں بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...