پاکستان کی آزادی کے لئے لاکھوں قربانیاں دیں،فردوس جمال

پاکستان کی آزادی کے لئے لاکھوں قربانیاں دیں،فردوس جمال
 پاکستان کی آزادی کے لئے لاکھوں قربانیاں دیں،فردوس جمال

  



لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی کے لئے لاکھوں قربانیاں دیں لیکن ہم پاکستان بنانے کی جدو جہد کرنے والے شہداء کو فراموش کرچکے ہیں ۔ آئیں ہم عہد کریں کہ ہم اس ملک سے غربت، جہالت، کرپشن ،بے روزگاری ، لا قانونیت کاخاتمہ کرنے کے لئے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ حکمرانوں کو بھی اس طرح کا طرز عمل اپنانا چاہیے کہ اس ملک سے نا انصافی ، لوٹ مار اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے قدم اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے ،ہر انسان کو بلا امتیاز اس کے بنیادی حقوق اس کی دہلیز پر فراہم ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ 70ویں جشن آزادی کے موقع پر قوم کے ہر ایک فرد کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ اس ملک کیلئے جن لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ان کا قرض کس طرح اتارسکتے ہیں ۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ میرے نزدیک جشن آزادی کے موقع پر صبح کی نماز ادا کرنے کے ساتھ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کرنی چاہیے ۔

چہروں پر رنگ لگانے اور موٹر سائیکلوں سے سلنسر نکال کر ہلہ گلہ کرنا یہ مہذب معاشرے کا حصہ نہیں ۔ ہم گھروں پر جھنڈے لہرا کے اور تقریبات منعقد کر کے سمجھتے ہیں کہ ہم نے جشن آزادی منا لیا لیکن زندہ قوموں کیلئے آزادی کا کوئی مخصوص دن نہیں ہوتا بلکہ ہر روز ہی ان کیلئے جشن آزادی ہوتی ہے ۔فردوس جمال نے کہا کہ پاکستان جیسے عظیم خطے کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں ان کا قرض ہم پر واجب ہے ،علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر قائد اعظم کی جدو جہد کے نتیجہ میں پاکستان بننے کی صور ت میں آئی ، علیحدہ وطن حاصل کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ ہم اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگیاں بسر کریں گے مگروہ ساری تواقعات پوری نہ ہوسکیں جس کی آرزو ہمارے بڑوں نے کی تھی ۔

مزید : کلچر


loading...