ٹائیگر شروف بہت زیادہ محنتی انسان ہے: جیکی شروف

ٹائیگر شروف بہت زیادہ محنتی انسان ہے: جیکی شروف
 ٹائیگر شروف بہت زیادہ محنتی انسان ہے: جیکی شروف

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے کہا کہ ان کا بیٹا ٹائیگر شروف بہت محنتی انسان ہے۔بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کا بیٹا ٹائیگر شروف بہت محنتی انسان ہے،وہ بچپن سے ہی محنتی ہیں پڑھائی ہو یا کھیلوں کی سرگرمیاں ہوں وہ ہمیشہ توجہ کے ساتھ اپنا ہر کام سرانجام دیتے تھے،وہ آج بھی ایسے ہی ہیں،فلم نگری کا جب سے حصہ بنے ہیں تب سے صرف اداکاری کو اپنی مکمل توجہ دے رہے ہیں اور خود کو بہترین اداکار ثابت کرنے کے لئے پرعزم ہیں،وہ دعا گو ہیں کہ ان کے بیٹے ایک کامیاب اداکار بنیں جس کا وہ خواب دیکھتے ہیں،اداکار ٹائیگر کی آخری ریلیز ہونے والی فلم منا مائیکل ہے جس میں ان کی جاندار اداکاری کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا،فلم نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔

مزید : کلچر


loading...