’’وائس آف دی نیشن‘‘ قومی ترانے کی ویڈیو ریلیز

’’وائس آف دی نیشن‘‘ قومی ترانے کی ویڈیو ریلیز

  



لاہور(فلم رپورٹر) کوک سٹوڈیو (وائس آف دی نیشن)نے قومی ترانے کے ساتھ سیزن 10 کا آغاز کر دیا جس کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیے قومی ترانے کے اس انداز کو آزادی پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے تیار کیا گیا۔اس ترانے کی پروڈکشن اسٹرنگز بینڈ نے کی جس کو پاکستان کے 40 نامور گلوکاروں نے ایک ساتھ مل کر نہایت شاندار انداز میں پڑھا۔خیال رہے کہ گزشتہ 3 سیزنز سے کوک سٹوڈیو شائقین کے لئے پاکستانی تغموں کے ایسے انداز سامنے لارہا ہے جنہیں مداحوں کی بیحد داد موصول ہوتی آرہی ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 10 رواں ماہ 11 تاریخ سے شروع ہوگا۔

مزید : کلچر


loading...