ایک جیسے کردار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے: بھومی پیڈنکر
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنکر نے کہا ہے کہ انہیں ایک جیسے کردار ادا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھومی پیڈنکر نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 2015ء میں بننے والی فلم ’’دم لگا کے ہیشا ‘‘ سے کیا جس میں ان کا کردارایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والی لڑکی کا تھا اور اب پھر اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پریم‘‘ میں بھی ان کا کردار اس سے ملتا جلتا ہی ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے خوفزدہ نہیں ہوتیں کہ لوگ کہیں گے کہ یہ ایک جیسے ہی کردار میں نظر آتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردارکو اتنے اچھے طریقے سے نبھائیں گی کہ شائقین کے ذہنوں میں ان کا کردار نقش ہو جائے گا۔