فرحان نے اداکا ری کی ورک شاپ سے متعارف کروایا : گپی گریوال

فرحان نے اداکا ری کی ورک شاپ سے متعارف کروایا : گپی گریوال
 فرحان نے اداکا ری کی ورک شاپ سے متعارف کروایا : گپی گریوال

  



ممبئی(اے پی پی)بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار گیپی گریوال نے کہا ہے کہ انہیں فرحان اختر نے اداکا ری کی ورک شاپ سے متعارف کروایا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گیپی گریوال نے کہا ہے کہ جب وہ فلم ’’لکھنو سنٹرل‘‘ کے سیٹ پر گئے تو انہیں کہا گیا کہ وہ پہلے اداکا ری کی ورک شاپ میں شرکت کریں۔وہ فلم میں فرحان اختر کے ساتھ قیدی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جب ان سے اداکاری کی ورک شاپ میں شرکت کے لئے کہا گیا تو مجھے لگا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے کام نہیں آتا لیکن جب میں نے فرحان کے ساتھ ورک شاپ میں شرکت کی تو میرے خیالات تبدیل ہو گئے۔

مزید : کلچر


loading...