آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  



برج حمل

08 اگست منگل۔ تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی اور اخراجات میں اضافہ ممکن ہے لہٰذا فضول خرچی سے پرہیز کریں ورنہ مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

برج ثور

08 اگست منگل۔ وراثتی امور میں دلچسپی فائدہ مند ہوگی اور مالی معاملات سے متعلقہ مسائل میں کمی آئے گی۔ محبت کے امور توجہ طلب رہیں گے۔

برج جوزا

08 اگست منگل۔ دشمن زیر ہونگے اور مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ بسلسلہ تعلیم سفر کر سکیں گے اور مقاصد کے حصول کیلئے رسک لیں گے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج سرطان

08 اگست منگل۔ صبر و تحمل کی نئی لہر اپنے اندر محسوس کر سکیں گے۔ کام پر کنسٹریشن رہے گی۔ انعامی بانڈز میں نقصان کا امکان ہے۔ لہٰذا سوچ سمجھ کر کام کریں۔

برج اسد

08 اگست منگل۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج سنبلہ

08 اگست منگل۔ آپ اپنے پینڈنگ کام باآسانی تھوڑی کوشش فرمانے سے انجام دے سکیں گے۔ خانگی مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ تعمیر و ترقی کا جذبہ غالب رہے گا۔

برج میزان

08 اگست منگل۔ کاروباری معاملات طے کرتے وقت باریک بینی سے جائزہ لے کر کوئی قدم اُٹھائیںتاکہ پریشانی سے بچ سکیں۔شریک کار کا تعاون حاصل رہےگا۔

برج عقرب

08 اگست منگل۔ جنس مخالف کے دام فریب میں آنے سے بچیں ورنہ آپ کی حیثیت و شخصیت متاثر ہو سکتی ہے ۔معاشرے اور بزرگوں میں رسوائی پیش آنے کا اندیشہ ہے ۔

برج قوس

08 اگست منگل۔ طویل میعاد و جزوقتی ‘ مالی‘ معاشی پروگراموں کی طرف آپ کا رجحان بڑھے گا۔ روز مرہ کام کاج کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج جدی

08 اگست منگل۔ ایسے افراد جن کی صحت جسمانی متاثر چلی آرہی تھی اب ان کی صحت بہتر ہو سکے گی۔ نئے مشاغل ‘ الیکٹرونک میڈیا میں آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔

برج دلو

08 اگست منگل۔ کوئی نیا معاہدہ کر سکیں گے۔ اپنی کاروباری پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے مخلصین سے مشورہ ضرور کر لیں۔ شریک حیات اور بچوں کے ساتھ سفر کا پرگروام بن سکتا ہے۔

برج حوت

08 اگست منگل۔ موسیقی کے میدان میں ترقی کے خواہاں افراد کو کسی نئی تخلیق میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ محبت اور رومانس تناﺅ کا شکار ہوں گے۔ تاہم یہ وقت عمومی نوعیت کے کاموں کے لئے بہتر ہوگا۔

مزید : مخفی علوم


loading...