منوج باجپائی فیس بک ہیڈکوارٹر میں مداحوں سے گفتگو کرینگے

منوج باجپائی فیس بک ہیڈکوارٹر میں مداحوں سے گفتگو کرینگے
 منوج باجپائی فیس بک ہیڈکوارٹر میں مداحوں سے گفتگو کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی کیلیفورنیا کے فیس بک ہیڈکوارٹر میں اپنے مداحوں سے بات چیت کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار منوج باجپائی جن کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں،اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کے لئے وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا پہنچ گئے ہیں،انہیں فیس بک ہیڈکوارٹر میں ہونیوالے گلوب فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کے لئے خصوصی خطاب بھی کریں گے جس میں وہ اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور تجربات پر روشنی ڈالیں گے،اداکار کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ انہیں اس فیسٹیول میں بطور مہمان خسوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
،اداکار فیسٹیول کا پہلا پورا ہفتہ وہاں گزاریں گے جس کے بعد وہ وطن واپسی کریں گی۔اداکار کی آخری ریلیز ہونے والی فلم سرکار۔3 ہے جس میں انہوں نے یادگار کردار نبھایا۔

مزید :

کلچر -