فلموں میں اچھے کرداروں میں کاسٹ ہونا چاہتی ہوں،لائبہ علی

فلموں میں اچھے کرداروں میں کاسٹ ہونا چاہتی ہوں،لائبہ علی
 فلموں میں اچھے کرداروں میں کاسٹ ہونا چاہتی ہوں،لائبہ علی

  



لاہور(فلم رپورٹر )نامور کلاسیکل ڈانسر اور ماڈل لائبہ علی نے کہاہے کہ خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ،میرے پرستار مجھے دیگرزبان کی فلموں کے ساتھ پنجابی زبان کی فلموں میں بھی دیکھنا پسند کریں گے اور ویسے بھی مجھے ذاتی طور پر اردوکے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔لائبہ علی نے کہا کہ ماضی کی فلمیں انتہائی معیاری اور اصلاحی ہوتی تھیں جن میں دیکھنے والوں کے لئے کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا تھا ۔آج بھی ہمیں اسی طرفتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں صرف معیاری فلموں میں اچھے کرداروں میں جلوہ گر ہونا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے نت نئے موضوعات پر اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہوں گی اور نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہوں گے۔

مزید : کلچر


loading...